بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اولاد کی ذاتی آمدنی سے خریدا گیا پلاٹ والد کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگا


سوال

 باپ کی حیاتی میں اولاد میں سے کوئی اولاد زمین ،پلاٹ یا گھر لیتا ہے، اس صورت میں زمین،پلاٹ یا گھر باپ کے انتقال کے بعد وراثت میں شامل ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں والد کی زندگی میں  اگرکوئی اولاد اپنی ذاتی کمائی سے کوئی جائیداد  خریدتی ہے  تو وہ شرعا اسی بیٹے/بیٹی  کی ہے،مذکورہ جائیدادوالد کی وفات کے بعد والد کےترکہ میں شمار نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"اعلم أن ‌أسباب ‌الملك ثلاثة: ناقل كبيع وهبة وخلافة كإرث..."

(کتاب الصید،ج6،ص463،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144703100938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں