ایک صاحبِ نصاب ، ہبہ شدہ جانور کی قربانی کرسکتا ہے؟
صاحبِ نصاب شخص جس پر قربانی واجب ہو وہ جس طرح خریدے ہوئے جانور کی قربانی کرسکتا ہے، اسی طرح ہبہ شدہ جانور کی قربانی بھی کرسکتا ہے، قربانی کرنے کے لیے باقاعدہ جانور خریدنا شرط نہیں ہے، بلکہ جانور کا ملکیت میں ہونا کافی ہے، چاہے ملکیت خریدنے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہو یا ہبہ (گفٹ) ملنے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200528
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن