بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت شماس بن عثمان رضی اللہ عنہ کو بغیر جنازے کے نماز کی تدفین کی وجہ


سوال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت شماس بن عثمان رضی اللّٰہ عنہ کو بغیر جنازہ  کے دفن کیا،   سوال یہ ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ کیوں نہیں پڑھائی؟ اگر اس کی وجہ بتادی جائے تو مہربانی ہوگی۔

جواب

حضرت شماس بن عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے موقع پر شہید ہوئے، اور غزوہ احد کے شہداء پراس وقت تو جنازے کی نماز نہیں پڑھائی گئی تاہم آخری عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ جنازے کی نماز پڑھی تھی، اور اس طرح تدفین کے بعدجنازے کی نماز پڑھنا یہ صرف شہداءِ احد کی خصوصیت تھی۔

حاشية السندي على سنن النسائي میں ہے:

"أخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك، أن جابر بن عبد الله أخبره، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يجمع بين الرجلين من قتلى أحد في ثوب واحد، ثم يقول: «أيهما أكثر أخذا للقرآن؟» فإذا أشير إلى أحدهما قدمه في اللحد، قال: «أنا شهيد على هؤلاء» وأمر بدفنهم في دمائهم، ولم يصل عليهم، ولم يغسلوا"...

عن عقبة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج يوما فصلى على أهل أحد صلاته على الميت، ثم انصرف إلى المنبر فقال: «إني فرط لكم وأنا شهيد عليكم»

فصلى على أهل أحد أي في آخر عمره فهذا يحمل على الخصوص عند الكل وحمله على الدعاء تأويل بعيد بحيث يقرب أن يسمى تحريفا لا تأويلا والله تعالى أعلم قوله أني فرط لكم بفتحتين أي أتقدمكم لأهيئ لكم وفيه أن هذا توديع لهم وأنا شهيد عليكم يحمل كلمة على في مثله على معنى اللام أي شهيد لكم بأنكم آمنتم وصدقتموني وفيه تشريف لهم وتعظيم والا فالأمر معلوم عنده تعالى والله تعالى أعلم".

(کتاب الجنائز، رقم الحدیث:1954، ج:4، ص:61، ط:مکتب المطبوعات الاسلامیۃ)

أسد الغابة  میں ہے:

" شماس بن عثمان بن الشريد بن هرمي بن عامر بن مخزوم، القرشي المخزومي. من ولد عامر بن مخزوم. وقيل: شماس لقب، واسمه عثمان، قاله أبو عمر، ويذكر في عثمان إن شاء الله تعالى.

أسلم أول الإسلام، وهاجر إلى الحبشة، وأمه صفية بنت ربيعة بن عبد شمس، أخت شيبة وعتبة. وعاد من الحبشة.

وهاجر إلى المدينة، وشهد بدراً، وقتل يوم أحد".

(شمان بن عثمان، ج:2، ص:8، ط:دارالکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں