بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ کا ایک قول


سوال

کیا یہ‏ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں۔  ‏امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جب تم اپنی ذات کو پہچان جاؤ تو تمھیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تمھارے بارے میں کیا کہا جا رہا ہے"۔

جواب

جی ہاں، یہ قول جلیل القدر تابعی حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ کا ہے کہ "جب تم نے خود کو پہچان لیا، تو تمہارے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا"؛ جسے امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "الزہد و الرقائق" میں، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "الزہد" میں اور حضرت ابو نُعَیم احمد بن عبد اللہ اَصبہانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "حِلیۃ الأولیاء و طبقات الأصفیاء" میں الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ ذکر کیا ہے۔  

کتاب الزہد لابن المبارک میں ہے:

"قال سفيان: فكان يقال: (إذا عرفت نفسك لم يضرك ما قيل لك)."

(كتاب الزهد ويليه كتاب الرقائق، باب في المداحين، الملحق 14،ت حبیب الرحمن الأعظمی، ط: دار الکتب العلمیة)

كتاب الزہد لاحمد بن حنبل میں ہے:

"حدثنا عبد الله، حدثني من، سمع أبا داود الحفري قال: "سمعت سفيان، يقول: (إذا عرفت نفسك لم يضرك ما قال الناس)."

(زهد عاصم ابن هبيرة، ص:296، ط: دار الكتب العلمية)

حِلیۃ الأولیاء لابی نُعیم  میں ہے:

"حدثنا أبو بكر، ثنا الحسن بن حباش، ثنا أحمد بن إبراهيم، ثنا علي بن الحسن بن شقيق، عن ابن المبارك، قال: كان سفيان الثوري يقول: ‌(إذا ‌عرفت ‌نفسك فلا يضرك ما قيل فيك)."

(من الطبقة الأولي من التابعين، ذكر طوائف من جماهير النساك و العباد، سفيان الثوري، 390/6، ط: مطبعة السعادة - بجوار محافظة مصر)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144502100850

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں