بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 محرم 1448ھ 11 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کے قول:’’اللہ کی قسم! تم قربِ الہی کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتے۔۔۔الخ‘‘ کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل قول   حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ  کا  ہے؟ رہنمائی فرمائیں:

’’اللہ کی قسم! تم قربِ الہی  کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ  اللہ  تعالیٰ تمہیں ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ ہو جائے، اور جس نے قرآنِ مجید سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی‘‘۔

جواب

سوال میں آپ نے حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا جو قول ذکر کیا ہے وہ قول "شعب الإيمان للبيهقي"اور"حلية الأولياء وطبقات الأصفياء لأبي نعيم الأصفهاني"میں مذکور ہے۔"شعب الإيمان للبيهقي"میں یہ قول درج ذیل الفاظ میں مذکور ہے:

"أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرنا الحسن بن محمّد بن إسحاقَ، حدّثنا أبو عثمان سعيد بن عثمان الخيّاط، حدّثنا أحمد بن أبي الحواري قال: سمعتُ سفيان بن عيينة يقولُ: وَاللهِ، لَا تَبْلُغُوا ذِرْوَةَ هَذَا الْأَمْرِ حَتَّى لَا يَكُونُ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ أَحَبَّ الْقُرْآنَ فَقَدْ أَحَبَّ اللهَ عَزَّ وَجَلّ".

(شعب الإيمان، دار المؤمنين ومآبهم الجنة ... إلخ، فصل في عذاب القبر، 2/9، رقم الحديث:403، ط: مكتبة الرشد للنشر والتوزيع- الرياض)

ترجمہ:

’’اللہ کی قسم! تم اس امر(یعنی قربِ الہی ) کی  چوٹی(اوربلندی) تک نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ  اللہ  عزوجل  تمہیں ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ ہوجائے، اور( اللہ تعالی سے محبت کی ایک صورت اس کے کلام ِ پاک سے محبت بھی ہے،چنانچہ) جس نے قرآنِ مجید سے محبت کی اس نے( حقیقت میں  )اللہ   عز وجل سے محبت کی‘‘۔

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144504100593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں