بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اختلاف کی وجہ


سوال

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ  اور حضرت علی رضی اللہ عنہ  کااختلاف کس وجہ سے ہوا تھا ؟

جواب

حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ہونے والے ظاہری نزاع کا اصل سبب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین سے قصاص لینے کا معاملہ تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ خلافت کی باگ ڈور سنبھالنے اور خلافت کو مضبوط کرنے کے بعد قصاص لینا چاہتے تھے، فوری قصاص لینے کو خلافتِ اسلامیہ کے لیے نقصان دہ تصور کررہے تھے، جب کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا کہنا یہ تھا کہ اگر فوری قصاص نہ لیا تو لوگ بقیہ صحابہ و اکابرینِ امت پر دست درازی کرنے کے سلسلہ میں جری ہو جائیں گے، اس اجتہادی اختلاف کی بنا پر معاملہ آگے بڑھتا گیا اور نوبت جنگ تک جا پہنچی تھی،  مگر اس جنگ کی بنا پر دونوں اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے کسی ایک پر طعن و تشنیع کرنا شرعاً جائز نہیں اور آخرت میں وبال کا باعث ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کے بارے میں فرمایا رضی اللہ عنہم  ورضوا عنہ ، یعنی اللہ ان پر راضی ہے اور صحابہ کرام اللہ پر راضی ہیں لہذا کسی کو کچھ کہنے کا حق نہیں ہے۔

شرح العقائد النسفية "میں ہے:

"وما وقع من المخالفات و المحاربات لم يكن من نزاعٍ في خلافته، بل عن خطاء في الإجتهاد".

و في هامشه:

"والمقصود منه دفع الطعن من معاوية و من تبعه من الأصحاب و عن طلحة و زبير و عائشة؛ فإن الواجب حسن الظن بأصحاب رسول الله صلي الله عليه وسلم و اعتقاد براءتهم عن مخالفة الحق؛ فإنهم أسوة أهل الدين و مدار معرفة الحق و اليقين".

(ص: 152 ط: المصباح)

النبراس على شرح عقائدمیں ہے:

"خصه بالذكر؛ لأن حربه أشهر من حرب الباقين؛ و الخطاء هو الاستعجال في طلب قصاص عثمان رضي الله عنه زعماً أن التاخير يوجب جرءة العوام على الأكابر، و كثيراً ما يفوت المطلوب..." الخ

(ص: 307 ط: مکتبہ حقانیہ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں