بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایک قدم زمین پراور دوسرا قدم گھوڑے پررکھتے ہوئے قرآن ختم کرنا


سوال

 کیا یہ روایت صحیح ہے کہ حضرت علی رضی اللّہ عنہ ایک قدم زمین پر اور دوسرا قدم گھوڑے پر رکھتے تو اتنی دیر میں ایک قرآن ختم کرتے تھے؟

جواب

سوال میں آپ نے جس روایت کے متعلق دریافت کیا ہے ، یہ روایت ملا  عبد الرحمن جامی رحمہ اللہ نے"شواهدُ النبوة لتقوية يقين أهل الفتوة"میں تقریباًانہی الفاظ سے    حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کرامات میں ذکر کی ہے،چنانچہ  ملا جامی رحمہ اللہ لکھتےہیں:’’ووی را کرامت بسیار اَست،واَز آں جملہ آنست کہ بروایاتِ صحیحہ ثابت شدہ اًست کہ چوں پای مبارک بررکاب می نہاد،افتتاحِ تلاوتِ قرآن می کرد،وچوں پای دیگر برکاب می رسید،وبروایتی بربالای ستور  راست می ایستاد،ختم تمام می کرد‘‘(آپ رضی اللہ عنہ  کی بہت سی کرامات ہیں،اُنہی میں سے ایک کرامت یہ ہے کہ روایاتِ صحیحہ سے ثابت ہے کہ جب  آپ  رضی اللہ عنہ رکاب پر (ایک)پاؤں مبارک رکھتے تھےتو قرآنِ کریم کی تلاوت شروع کردیتےتھے،اورجب  دوسرا پاؤں مبارک رکاب  تک پہنچتاتھا،(اور ایک روایت کے مطابق: جب رکاب پر سیدھے کھڑے ہوجاتےتھے) تو پورا قرآنِ کریم ختم کرلیتے تھے)۔

(شواهد النبوة، ركنِ سادس،ص:212،ط:مكتبة الحقيقة،استانبول-تركيا)

تاہم  کافی تلاش کے باوجود ہمیں اس روایت کی کوئی سند نہیں مل سکی، نہ ہی  "شواهدُ النبوة لتقوية يقين أهل الفتوة"کے علاوہ اس کا کوئی اور ماخذ معلوم ہوسکا،لہذا جب تک کسی معتبر سے سند اس کا ثبوت نہ مل جائے،اِسے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں