بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 صفر 1448ھ 21 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی وفات کس سنِ ہجری میں ہوئی، اور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟


سوال

پوچھنا یہ ہے کہ میزبانِ رسول اللہ صلي اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی وفات کس سن ہجری میں ہوئی؟  اور ان کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ برائی مہربانی مستند حوالہ جات کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی وفات( 52  ہجری) میں ہوئی، اور آپ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ یزید بن معاویہ نے پڑھائی۔

الطبقات الكبرى میں ہے:

قال محمد بن عمر: وتوفي أبو أيوب عام غزا يزيد بن معاوية القسطنطينية في خلافة أبيه معاوية بن أبي سفيان سنة اثنتين وخمسين. وصلى عليه يزيد بن معاوية.

(الطبقات الكبرى، طبقات البدريين من الأنصار، (3/370)، رقم (11)  ط:  دار الكتب العلمية )

سیر اعلام النبلاء میں ہے:

قَالَ الوَاقِدِيُّ: مَاتَ أَبُو أَيُّوْبَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَخَمْسِيْنَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ يَزِيْدُ.

(سير أعلام النبلاء، فصل في بقية كبراء الصحابة،أبو أيوب الأنصاري خالد بن زيد بن كليب، (2/412)، رقم (83 )، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144712101472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں