بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 محرم 1448ھ 11 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول: کثرت سے اللہ تعالٰی کا ذکر کیا کرو۔۔۔کی تخریج


سوال

کیا یہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں:

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کثرت سے اللہ تعالٰی کا ذکر کیا کرو اور صرف اس شخص کی صحبت اختیار کرو جو اللہ کا ذکر کرنے میں تمہارا معاون و مددگار ہو۔

جواب

اس قول کی نسبت حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف ثابت ہے۔ اس کو امام ابوداود رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’الزھد‘‘ میں اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے  ’’شعب الایمان‘‘ میں  لائے ہیں ۔

"عن أبي الأحوص، قال: قال ابن مسعود: لا عليك أن تصحب إلا من أعانك على ذكر الله".

(أخرجه أبوداود في الزهد (ص:143) برقم (137)، ط.  دار المشكاة للنشر والتوزيع،الطبعة الأولى: 1414 هـ = 1993 م)، والبيهقي قي الشعب في فصل من هذا الباب مجانبة الفسقة و المبتدعة (7/ 57) برقم (9444)، ط. دار الكتب العلمية، بيروت، الطبعة الأولى: 1410م)

فقط واللہ ٲعلم


فتویٰ نمبر : 144502100820

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں