بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضیم/ حصیم کا معنیٰ اور حصیم نام رکھنا


سوال

حضیم نام رکھنا کیسا ہے؟ اگر جائز ہے تو اس کے ساتھ کس طرح کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب

’’حضیم‘‘ (ض کے ساتھ)  کا معنیٰ  کافی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔’’حصیم‘‘ ( ص کے ساتھ)  کا معنیٰ ہے: چھوٹے سنگ ریزے، کنکریاں۔ اس معنیٰ کے لحاظ سے ’’حصیم‘‘  نام رکھنا  مناسب نہیں ہے۔

بچوں کے ناموں کے حوالے سے اسلامی تعلیم یہ ہے کہ ایسے  نام رکھیں جو اچھے معنٰی والے ہوں یا لڑکوں کے نام حضرات انبیاء علیہ السلام اور صحابہ کرام علیہم الرضوان، تابعین اور  بزرگان ِ دین کے ناموں پر رکھیں، اور بچیوں کے نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا دیگر نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر رکھیں۔  ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے اچھے نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں