بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حریش نام رکھنا


سوال

آپ حضرات نے فتوی نمبر: 144205201541 میں محمد حریش نام رکھنے سے منع کیا ہے۔ لیکن آپ کی ویب سائٹ سے حاصل کیے گئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں یہ  نام موجود ہے۔ فتوی نمبر: 144008200438 فتوی نمبر: 144105200302 فتوی نمبر: 144204200467 برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمائیں۔ اور انگریزی میں بھی اس کی اسپیلنگ بتائیں۔

جواب

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین  کی  جماعت میں حریش  بن ہلال  رضی اللہ عنہ نامی صحابی کا تذکرہ ملتا ہے، اسی طرح سے  حریش نامی متعدد تابعین  کا تذکرہ بھی کتب رجال میں ملتا ہے، لہذا حریش نام رکھنا جائز ہے۔

حریش ( ح پر زبر، اور ر کے نیچے زیر )  اس کا اصل تلفظ  ہے، جس کی انگریزی  اسپیلنگ Hareesh ہے۔

نیز جس فتوی میں مذکورہ نام رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اس میں تسامح   ہوا ہے، توجہ دلانے  کا شکریہ، اس فتوے میں تصحیح کردی گئی ہے۔

أسد الغابة في معرفة الصحابةمیں ہے:

"[١١٤٦- حريش بن هلال]

حريش بن هلال القريعي ذكر له أبو تمام الطائي أبياتا في الحماسة تدل على صحبته."

( باب الحاء و الراء، ١ / ٧٢١، ط: دار الكتب العلمية)

الإكمال في رفع الارتياب عن المؤتلف والمختلف في الأسماء والكنى والأنساب میں ہے :

" أما حريش بفتح الحاء المهملة وكسر الراء وبالشين المعجمة فهو حريش بن سليم أبو سعيد الكوفي وهو حريش بن أبي حريش، وهو حريش بن سليم الثقفي، يروي عن طلحة بن مصرف وزبيد وأبي معشر، يروي عنه ابن إدريس وأبو داود الطيالسي، وقيل فيه مولى المغيرة بن عبد الله، وجعل الخطيب مولى المغيرة بن عبد الله رجلا آخر، والله أعلم بالصواب، وحريش بن قدامة بصري، يروي عن أبي حبرة شيحة بن عبد الله، روى عنه النضر بن شميل وكناه عبد الصمد بن عبد الواحد أبا قدامة، وحريش بن الخريت أخو الزبير بن الخريت، روى عن ابن أبي مليكة، روى عنه حرمى بن عمارة ومسلم بن إبراهيم، وحريش بن يزيد، روى عن جعفر بن محمد، روى عنه ابنه محمد بن حريش، وحريش بن القاسم هو أخو خالد ابن القاسم المدائني، روى عن خالد بن يزيد بن أبي مالك، حدث عنه أحمد بن حنبل، وحريش بن موسى، حدث عن محمد بن إسماعيل الجعفري، حدث عنه محمد بن عمران بن زياد الضبي، وحريش بن محمد بن حريش التنيسي أبو مقاتل، كتب عنه عبد الغني بن سعيد، والحريش بن جحجبي بن كلفة بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن أوس جد أحيحة بن الجلاح وجد أنس بن مالك وغيره من الأنصار، قال الزبير: ليس في نسب الأنصار حريش غير الحريش بن جحجبي وما سوى ذلك فهو الحريس بالسين."

( باب: حريش وحريس وحريس وجريش وجريس وحربش، ٢ / ٤٢٠، ط: دار الكتب العلمية -بيروت-لبنان)

لسان المیزان لابن حجر میں ہے:

" من اسمه حريش وحزور.

٢٦١٧ – " حريش " بن الخريت البصري.

٢٦١٨ – " حريش " بن سليم الثقفي أبو سعيد الكوفي."

( حرف الحاء المهلة، ٧ / ١٩٥، ط: مؤسسة الأعلمي للمطبوعات بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101941

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں