بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام اور حلال مال ہو تو کیا کیا جائے؟


سوال

جو مال حلال و حرام سے مخلوط ہے، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کسی کے پاس حلال اور حرام دونوں طرح کا مال ہو تو جس قدر حرام مال ہو، اتنی مقدار بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کرکے اس مال کو پاک کر لیا جائے۔ باقی کسی خاص صورت کے متعلق سوال کرنا مقصد ہے تو اس کی مکمل وضاحت کرکے دوبارہ سوال ارسال کریں۔

العرف الشذي شرح سنن الترمذي (1/ 38):

"إن ههنا شيئان:

أحدهما: ائتمار أمر الشارع والثواب عليه.

والثاني: التصدق بمال خبيث، والرجاء من نفس المال بدون لحاظ رجاء الثواب من امتثال الشارع، فالثواب إنما يكون على ائتمار الشارع، وأما رجاء الثواب من نفس المال فحرام، بل ينبغي لمتصدق الحرام أن يزعم بتصدق المال تخليص رقبته ولا يرجو الثواب منه، بل يرجوه من ائتمار أمر الشارع، وأخرج الدارقطني في أواخر الكتاب: أن أبا حنيفة رحمه الله سئل عن هذا فاستدل بما روى أبو داود من قصة الشاة والتصدق بها."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144205201293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں