بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کا اہتمام کرنے والے مسلمان کے لیے جنت کی فضیلت


سوال

ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہرفرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے والےکو جنت میں داخل ہونے سے صرف موت مانع ہے،چنانچہ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جوشخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھےاُسے جنت میں داخل ہونے سے بجز موت کےکوئی چیز مانع نہیں ہے۔

السننُ الكبرى للنسائي میں ہے:

"عن أبي أمامة-رضي الله عنه- قال: قال رسولُ الله -صلّى الله عليه وسلّم-: «من قرأ آية الكرسي في دُبر كلِّ صلاةٍ مكتوبةٍ لم يمنعْه من دخول الجنة إلاّ أن يموتَ»".

(كتاب عمل اليوم والليلة، ثواب من قرأ آبة الكرسي دبر كل صلاة، ج:9، ص:44، رقم:9848، ط:مؤسسة الرسالة-بيروت)

مجمعُ الزوائد میں ہے:

"وعن أبي أمامة-رضي الله عنه- قال: قال رسول الله - صلّى الله عليه وسلّم -: "«من قرأ آيةَ الكرسي دُبر كلِّ صلاةٍ مكتوبةٍ لم يمنعْه من دخول الجنة إلاّ أن يموت»". وفي روايةٍ: "و (قل هو الله أحد)". رواه الطبراني في الكبير والأوسط بأسانيدَ، وأحدُها جيدٌ".

(كتاب الأذكار، باب ماجاء في الأذكار عقب الصلاة، ج:10، ص:102، رقم:16922-23، ط:مكتبة القدسي- القاهرة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100660

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں