
میری سوتیلی ماں نے میرے چچازاد بھائی کی بیٹی کو دودھ پلایا، پھر اسی سوتیلی ماں نے میرے بڑے بیٹے کو بھی دودھ پلایا ہے، اب آیا میرے چھوٹے بیٹے کا نکاح میرے چچازاد بھائی کی بیٹی کی بیٹی سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟ شرعی راہ نمائی فرمائیں۔
مذکورہ لڑکا اور لڑکی کا چوں کہ آپس میں کوئی رضاعی تعلق نہیں، لہٰذا شرعاً ان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا."
(كتاب الرضاع، ج:1، ص:343، ط:دار الفكر)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144610100899
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن