بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

حاملہ عورت پر سورج اور چاند گرہن کے اثرات


سوال

کیا سورج اورچاند گرہن حاملہ عورت اوراس کےبچہ پر اثرانداز ہوتے ہیں؟کہاجاتاہےکہ نومولود کےجسم پرپیدائشی نشان سورج اورچاند گرہن کی وجہ سے ہوتاہے کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

سورج اورچاند گرہن اللہ رب العزت کی قدرت کی نشانیوں میں سےایک نشانی ہےجس سےاللہ پاک اپنے بندوں کوتنبیہ فرماتےہیں، باقی انسانی جسم پراس کے کسی قسم کےاثرات کا ظاہرہونامحض وہمی باتیں ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143101200185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں