بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمدان یا ھمدان نام رکھنا


سوال

"حمدان"، اور "ہمدان" یہ کسی آدمی کا نام رکھا جائے تو ان کا مطلب کیا ہوگا؟

جواب

"حمدان"  اس کے معنی ہے : خوب تعریف کرنے والا۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

اور "ھمدان" یا  "ہمدان": یہ ایران کے ایک شہر کا نام ہے، اسی طرح یمن کے ایک قبیلہ کا نام ہے۔ (القاموس الوحید، ص: ۱۷۷۸، ط: ادارہ اسلامیات لاہور) 

"ھمدان" نام رکھنے کی بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں