بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل کی آسانی کے لیے وظیفہ


سوال

میری ایک بیٹی ہے تین سال کی، جو آپریشن سے ہوئی ہے، اب میں دوبارہ حاملہ ہوں،  مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں نارمل ڈلیوری کے لیے اور میرے لیے آسانی ہو، وظیفہ بتا دیں۔

جواب

1- آپ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ مریم کی تلاوت کریں۔ 

2۔حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰها}  (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھیں  اور ہر بار  والشمس کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھیں۔  اور  دودھ چھوٹنے تک روزانہ تھوڑی تھوڑی  کھائیں۔ (اشرف العملیات)

3۔ حفاظتِ حمل وبچہ:

وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ

 حفاظتِ حمل اور  بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔(اعمال قرآنی)

4۔۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ،  کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے  بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔ (اعمال قرآنی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں