بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال جانور کے حرام اجزاء


سوال

جانوروں میں کون کون سی چیزیں حرام ہیں؟

جواب

حلال جانور میں سات چیزیں کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں:

۱) دمِ مسفوح ، یعنی بہنے والا خون۔

۲) پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی)۔

۳) خصیے (فوطے)۔

۴) پاخانے کی جگہ۔

۵) غدود (سخت گوشت)۔

۶) مثانہ (پیشاب کی تھیلی)۔

۷) پِتّا۔ 

صاحبِ کنز اور علامہ طحطاوی  رحمہما اللہ نے "حرام مغز" کو بھی حرام اجزاء میں شمار کیا ہے، لیکن راجح قول کے مطابق "حرام مغز "  کا کھانا حرام نہیں ہے۔ حرام مغز سے مراد دودھ کی طرح ایک سفید ڈوری ہے جو جانور کی پیٹھ کی ہڈی کے اندر کمر سے لے کر گردن تک ہوتی ہے۔

(المبسوط للسرخسي (11/ 226):

"والنخاع: عرق أبيض في عظم الرقبة".

(طحطاوی علی الدر( 4/360) :

"و زِيْدَ نخاعُ الصلب".

کفایت المفتی میں ہے:

’’کپورے کھانا مکروہ ہے، گردے جائز ہیں، حرام مغز نہ حرام ہے نہ مکروہ، یوں ہی بے چارہ بدنام ہوگیا‘‘۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200857

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں