بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی؟


سوال

حیض کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی؟

جواب

حیض کی ابتدا  کے بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ اس کی ابتدا  حضرت حواء  سے  ہوئی ہے، حضرت حواء نے جب  شجرہ ممنوعہ  کا پھل کھایا  اسی وقت سے یہ بیماری عورتوں کے ساتھ لگ گئی، اور  اللہ تعالیٰ نے یہ تمام بناتِ آدم کے لیے  یہ بیماری مقرر کردی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 283):

"وسببه ابتداء ابتلاء الله لحواء لأكل الشجرة".

"(قوله: ابتلاء الله لحواء إلخ) أي وبقي في بناتها إلى يوم القيامة، وما قيل: إنه أول ما أرسل الحيض على بني إسرائيل فقد رده البخاري بقوله: و حديث النبي صلى الله عليه وسلم أكبر، وهو ما رواه عن عائشة -رضي الله عنها- قالت: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحيض: هذا شيء كتبه الله على بنات آدم». قال النووي: أي إنه عام في جميع بنات آدم".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200784

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں