بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت میں "اللہ اکبر" کا وظیفہ پڑھنا


سوال

 اگر کوئی عورت (الله اکبر)کا ختم شروع کرے اور  دورانِ ختم اس کاحیض هو جائے تو کیا ختم کو جاری رکھ سکتی هے ناپاکی کی حالت میں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ عورت "اللہ اکبر" کی تسبیح پڑھ سکتی ہے؛ کیوں کہ حیض کی حالت میں تلاوت ممنوع ہے، تسبیحات نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

" فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية".(1/293)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں