بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حفصہ بتول کا معنی اور مطلب؟


سوال

حفصہ بتول کا معنی اور مطلب چاہئے؟

جواب

"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی اس نام کی متعدد صحابیات تھیں۔"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں۔

"بتول" کے معنیٰ عفت و عصمت والی کنواری   اور تارك دنياکے آتے ہیں ۔

حفصہ بتول  نام رکھنا  اچھا ہے۔

القاموس المحيط میں ہے:

"الحفص: زبيل من أدم تنقى به الآبار، ج: أحفاص وحفوص. وولد الأسد، وبه كنى النبي صلى الله عليه وسلم عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه. وحفص بن أبي جبلة، وابن السائب، وابن المغيرة: صحابيون، وبهاء: بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين". 

(القاموس المحیط: فصل الحاء (1/ 615)،ط. مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت - الطبعة: الثامنة، 1426 هـ - 2005 م)

مختار الصحاح ميآ 

 و (البتول) من النساء العذراء المنقطعة من الأزواج وقيل هي المنقطعة إلى الله تعالى عن الدنيا.

(مختار الصحاح: مادة ب ت ل (1/ 29)،ط.  المكتبة العصرية - الدار النموذجية، بيروت - صيدا، الطبعة: الخامسة، 1420هـ / 1999م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201952

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں