بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حفصہ، عبیرہ اور فاطمہ نام رکھنا


سوال

حفصہ، عبیرہ اور فاطمہ نام رکھناکیسا ہے؟

جواب

عبیرہ ایک خوش بو کا نام ہے، نام رکھا جا سکتا ہے، باقی حفصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ  کا نام ہے اور فاطمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا نام ہے، ان نسبتوں  کے اعتبار سے یہ دونوں نام رکھنا بھی بہت باعثِ برکت ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن حميد قال: سألت أنسا رضي الله عنه، عن صيام النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ما كنت أحب أن أراه من الشهر صائما إلا رأيته، ولا مفطرا إلا رأيته، ولا من الليل قائما إلا رأيته، ولا نائما إلا رأيته، ولا مسست خزة ولا حريرة، ألين من كف رسول الله صلى الله عليه وسلم، ‌ولا ‌شممت ‌مسكة، ولا عبيرة أطيب رائحة من رائحة رسول الله صلى الله عليه وسلم."

(کتاب الصوم، جلد:3، صفحہ: 39، طبع: السلطانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں