
کیا یہ مفسر ابن کثیر رحمہ اللہ کا قول ہے؟:
حالتِ جنگ ہوتو منافقوں سے بڑا بزدل کوئی نہیں ہوتا، اور امن کی حالت میں سب سے زیادہ باتیں کرنے والے یہی ہوتے ہیں۔"
مذکورہ قول، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کی کتاب"تفسیر القرآن العظیم" جو کہ "تفسیر ابن کثیر" کے نام سے مشہور ہے، میں ملتا ہے۔
چناچہ وہ سورۃ الانفال کی آیت نمبر ستاسی کے ذیل میں لکھتے ہیں:
"فإذا وقع الحرب كانوا أجبن الناس، وإذا كان أمن كانوا أكثر الناس كلاما."
(تفسير القرآن العظيم، سورة الأنفال، ج: 4، ص: 196، رقم الآية: 87، ط: دار طيبة للنشر والتوزيع)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144504100927
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن