بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ہادی احمد نام رکھنا


سوال

"ہادی احمد"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"ہادی"   اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے،  اس کا معنی ہے "ہدایت دینے والی ذات"، ہادی کے شروع میں لفظ "عبد"  کا اضافہ کرکے "عبدالہادی"  نام رکھا جائے، نیز " ہادی" کا ایک معنی "راہ نمائی کرنے والا" ہے، اس اعتبار سے  بندوں کی  صفت ہے؛  لہذا   "محمد"  یا "احمد"  اس کے شروع  یا آخر میں لگا کر "محمد ہادی"  یا "احمد ہادی" رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144206200107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں