بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حدید نام رکھنا


سوال

میری بیٹی ہوئی ہے ، میں اس کا نام حدیدرکھنا چاہتا ہوں ، کیا یہ نام اسلامی تعلیمات کے مطابق ٹھیک ہے ؟

جواب

’’حدید‘‘  کے معنی لوہا، لوہے کی سلاخ، تیز، اور غصہ وغیرہ کے ہیں، نیز  یہ پڑوسی کے معنی میں بھی آتا ہے، اس پہلو سے یہ اگر دیکھاجائے تو لڑکے کا یہ نام رکھنا تو درست ہے کہ یہ کفار اور دین اسلام کے دشمنوں کے لیے لوہے اور تلوار کی دھار  کی طرح تیز ہوگا، اور اسی طرح دیگر بعض معانی کے اعتبار سے بھی یہ نام درست ہے۔ لیکن لڑکی کا یہ نام رکھنا درست معلوم نہیں ہوتا، کیوں کہ لڑکیوں میں سختی کا ہونا زیادہ پسندیدہ نہیں ہے۔

المعجم الوسيط(1/ 161):

"(الحدة) القوة يقال أخذته حدة الغضب وهو معروف بحدة التفكير أي عمقه.
(الحديد) عنصر فلزي يجذبه المغناطيس يصدأ ومن صوره الحديد الزهر والمطاوع والصلب (ج) حدائد ويقال فلان حديد فلان إذا كانت داره إلى جانب داره أو أرضه إلى جنب أرضه وداري حديدة دارك محادتها".

القاموس المحيط(ص: 276):

"والحديد: م، ج: حدائد وحديدات.
والحداد: معالجه والسجان، والبواب، والبحر، ونهر.
والاستحداد: الاحتلاق بالحديد.
وحد السكين، وأحدها وحددها: مسحها بحجر أو مبرد، فحدت تحد حدة، واحتدت، فهي حديد، وحداد، كغراب ورمان، ج: حديدات وحدائد وحداد. وناب حديد وحديدة.
ورجل حديد وحداد من أحداء وأحدة وحداد: يكون في اللسن، والفهم، والغضب.
وحد عليه يحد حددا، وحدد، واحتد، واستحد: غضب". 

اس سے بہتر یہ ہے کہ بچہ کا نام انبیاء کرام علیہم السلام ، صحابہ کرام  رضوان اللہ اعلیہم اجمعین  اور اولیاء کرام رحمہم اللہ   کے ناموں پر رکھا جائے یا ایسے عربی ناموں کا انتخاب کیا جائے جن کے معانی عمدہ ہوں ۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر بھی  کافی تعداد میں اسلامی نام درج کردیے گئے ہیں ، نام رکھنے کےسلسلے میں وہاں سے بھی راہنمائی لی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں