
1998 سے لے کر 2025 تک روزے کے فدیے کی فہرست بتادیں۔ یعنی کل کتنے روپے بن جاتے ہیں ؟
واضح رہے کہ ایک روزے کافدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے،اورجس دن فدیہ ادا کیا جائے گا اسی دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔
لہذاصورتِ مسئولہ میں1998 سے 2025تک تمام سالوں کا فدیہ ہر سال کے روزوں کا حساب کرکے ادا کیا جائے گا،تاہم فدیہ کی رقم کی ادائیگی گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے کی جائے گی۔جس دن فدیہ ادا کررہے ہوں اس دن پونے دو کلو گندم کی قیمت معلوم کرکے فی روزے کے حساب سے ادا کردیں۔
فتاوی شامی میں ہے :
" المریض إذا تحقق الیأس من الصحة فعلیه الفدیة لکل یوم من المرض."
(كتاب الصوم، فصل في العوارض المبيحة للصوم، ج:2 ،ص:427، ط:سعيد)
بدائع الصنائع میں ہے:
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا."
(كتاب الزكوة، فصل صفة الواجب في أموال التجارة، ج:2، ص:22، ط:دار الكتب العلمية)
فقط اللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144611102111
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن