بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

گزشتہ 20 سالوں کے روزوں کا فدیہ کس سال کے حساب سے ادا کیا جائے؟


سوال

گزشتہ بیس سالوں کے روزوں کا فدیہ موجودہ زمانے کے حساب سے دیا جاے گا یا پچھلے سالوں کے حساب سے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں گزشتہ تمام سالوں کے روزوں کا فدیہ ہر سال کے روزوں کا حساب کر کے گندم کی موجودہ زمانے کی قیمت کے مطابق ادا کیا جائے گا۔ یعنی جس دن فدیہ ادا کیا جا رہا ہو، اُس دن پونے دو کلو گندم کی قیمت معلوم کر کے فی روزہ کے حساب سے ادا کیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"المریض إذا تحقق الیأس من الصحة فعلیه الفدیة لکل یوم من المرض."

(كتاب الصوم، فصل في العوارض المبيحة للصوم، ج:2 ،ص:427، ط:سعيد)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا."

(كتاب الزكاۃ، فصل صفة الواجب في أموال التجارة، ج:2، ص:22، ط:دار الكتب العلمية)

فقط اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144708101681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں