بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گٹر پر بچھائے گئے فرش پر نماز کا حکم


سوال

میرے کمرے کے فرش کے نیچے گٹر ہے، کیا اس فرش کے اوپر نماز پڑھنی جائز ہے؟

جواب

نماز کے لیے اس فرش کا پاک ہونا ضروری ہے جس فرش پر نماز پڑھی جا رہی ہو، باقی اس فرش کے نیچے گٹر یا نالا ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لہذا آپ کے کمرے  کے نیچے اگر گٹر ہے اور کمرے کے فرش کی سطح پر نجاست کی بدبو نہیں ہے تو اس پر نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، نماز درست ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں