بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے فرائض بھول کر نہانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر کسی شخص پر غسلِ جنابت فرض ہوجائے اور وہ غسل کے فرض ادا کرنا بھول جائے اور صرف نہا لے تو کیا وہ نماز ادا کرسکتا ہے؟

جواب

فرض کے غسل میں اگر کوئی شخص غسل کےفرائض میں سے کچھ بھول جائے مثلاً : ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول جائے تو اس کا غسل مکمل نہیں ہوا تھا اس حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں۔

في اللأصل المعروف بالمبسوط لمحمد بن الحسن للشیبانیؒ :

"قلت: أرأيت رجلا توضأ ونسى المضمضة والاستنشاق أو كان جنبا فنسى المضمضة والاستنشاق ثم صلى؟ قال: أما ما كان في الوضوء فصلاته تامة، وأما ما كان في غسل الجنابة أو طهر حيض فإنه يتمضمض ويستنشق ويعيد الصلاة، قلت: من أين اختلفا؟ قال: هما في القياس سواء إلا أنا ندع القياس للآثر الذي جاء عن ابن عباس رضي الله عنهما."

(باب الوضوء والغسل من الجنابة: ج:1، ص:40، ط: إدارة العلوم الإسلامیة، کراتشي)

 وفي اللباب في الجمع بین السنة والکتاب:

"عن ابن عباس رضي الله عنه قال: إذا نسي المضمضة والاستنشاقإن كان جنبا أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة، وكذلك قال ابن عرفة،وإلى هذا ذهب الثوري رحمه الله تعالى."

(کتاب الطهارة: ج:1، ص:129، ط: دار القلم)

وفي الدر المختار:

" نسي المضمضة أو جزءا من بدنه فصلى ثم تذكر، فلو نفلا لم يعد لعدم صحة شروعه."

وفي رد المحتار:

"(قوله: لعدم صحة شروعه) أي والنفل إنما تلزم إعادته بعد صحة الشروع فيه قصدا، وسكت عن الفرض لظهور أنه يلزمه الإتيان به مطلقا."

(فروع في الطهارة: ج:1، ص:155، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403101077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں