بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 25 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

کیا غسل کرنے سے وضو ہوجاتا ہے؟


سوال

غسل کرنے سے وضو ہوجاتا ہے?

جواب

واضح رہے کہ وضو  منہ، ہاتھ  اور  پاؤں کو  دھونے اور سر پر مسح کرنے کا نام ہے، پس جب انسان غسل کرتا ہے(یعنی پورے جسم پر پانی بہاتاہے) تو اس کے ساتھ ساتھ وضو بھی ہو جاتاہے اور غسل کے بعد حدث پیش آئے بغیر وضو کرنے کی حاجت نہیں، بلکہ اگر کوئی اس کی عادت بنائے یا اسے اچھا سمجھے تو اسے منع کیا جائے گا،  البتہ غسل سے قبل وضو کرنا مسنون ہے اور یہی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول رہا ہے۔

یہ یاد رہے کہ غسلِ جنابت میں ناک میں پانی ڈالنا اور کلی کرنا فرائض میں شامل ہے، لہذا غسل جنابت میں اگر یہ فرائض چھوٹ جائیں تو غسل کامل نہ ہوگا اور نہ ہی اس سے نماز کی ادائیگی درست ہوگی جب تک کہ ان دونوں فرائض کو ادا نہ کرلیں۔

غسلِ مسنون یا غسلِ  تبرید  (ٹھنڈک کے لیے غسل) میں اگر مضمضہ اور استنشاق رہ بھی گئے،  تب بھی غسل اور اس غسل کے ضمن میں وضو ہوجائے گا۔

"ترمذی شریف"  میں ہے:

"عن عائشة أن النبي صلي الله عليه وسلم كان لايتوضأ بعد الغسل. قال أبو عيسی: هذا قول غير واحد من أصحاب النبي صلي الله عليه وسلم و التابعين أن لايتوضأ بعد الغسل". (أبواب الطهارة، باب في الوضوء بعد الغسل ١/ ٣٠، ط: قديمي)

"معارف السنن"  میں ہے:

"و يقول القاضي في العارضة: لم يختلف أحد من العلماء في أن الوضوء داخل في الغسل..."الخ (أبواب الطهارة، باب الوضوء بعد الغسل، ١/ ٣٦٨، ط: مجلس الدعوة و التحقيق)

"الدر المختار" میں ہے:

"أما لو توضأ بعد الغسل ..."

و في الرد : "قال العلامة نوح آفندي: بل ورد ما يدل علی كراهته، أخرج الطبراني في الأوسط عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسو الله صلي الله عليه وسلم: من توضأ بعد الغسل فليس منا اهـ تأمل، و الظاهر أن عدم استحبابه لو بقي متوضئاً إلى فراغ الغسل، فلو أحدث قبله ينبغي إعادته، و لم أره، فتأمل". (كتاب الطهارة ١/ ١٥٨، ط: سعيد) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے