بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ زیورات کے ملنے کا وظیفہ


سوال

 میرے سونے کے کچھ زیور ات گم ہو گئے ہیں، ایک انگوٹھی اور بالیا ں ہیں، جہاں تک مجھے یا دہےگھر میں ہی تھیں، مہربانی  فرما کر اگر آپ مجھے یہ بتا سکیں کہ   میرے زیورات کہاں ہیں  ملیں گے یا نہیں؟

جواب

یہ تو نہیں بتا یاجاسکتا کہ آپ کے زیورات کہاں ہیں ؟ کیوں کہ انسان کو غیب  کا علم نہیں ہوتا ،البتہ ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے، نیز  گم شدہ  چیز کی واپسی کے لیے درج ذیل وظائف کااہتمام کریں:

'' إِنَّاللِّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ''کثرت سے پڑھنا .
' اَللّٰهُمَّ رَادَّ ِّالضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَ سُلْطَانِكَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِك''۔ ( حصن حصین )اس دعا کو کثرت سے پڑھنا.

3۔ سورۃ والضحی (پارہ 30)  کو سات مرتبہ پڑھیں ۔

4۔بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں