بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسمیر نام رکھنے کاحکم


سوال

بیٹے کا نام غسمیر رکھنا چاہتا ہوں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں غسمیر تلاش کے باوجود نہیں ملا ، البتہ   عربی  میں  الغسم  سیاہی  ، تاریکی ، خاکستری  کے معنی میں استعمال ہو تا ہے ، لہذا یہ نام رکھنے کے بجائے  انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین  کے ناموں میں سے یا  وہ نام جن کے معنی اچھے ہیں  رکھے جائیں،یا اسلامی ناموں کے حوالے سے ہماری ویب سائٹ پر وزرٹ کریں ۔

مصباح اللغات میں ہے :

"الغسم : سیاہی ،تاریکی ، خاکستری۔ "

(599،مکتبہ عمر ابن خطاب)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502101484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں