بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گرافک کارڈ کی خرید وفروخت


سوال

گرافک کارڈز (graphic cards) کی خرید وفروخت کے بارے میں علماء کا کیا فتویٰ ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جن اشیاء کا استعمال جائز اور ناجائز  اور صحیح اور غلط دونوں مقاصد کے لیے  ہوسکتا ہو ، ان کی خرید وفروخت  جائز ہے، اگر کوئی ایسی اشیاء   کا غلط استعمال کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہوگا، البتہ اگر کسی شخص کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو کہ وہ اس کو ناجائز کام ہی میں استعمال کرے گا تو اس کو مذکورہ اشیاء فروخت کرنا  جائز نہیں ہوگا۔

لہذا  صورتِ مسئولہ میں ”گرافک کارڈ“ كا   فی الجملہ جائز استعمال موجود ہے، اور جائز کاموں کے لیے اس کا استعمال جائز ہے، لہذا اس کو فروخت کرنا جائز ہے، البتہ جان دار کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے یا بنانے کے لیے اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"وكذا لايكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة؛ لأنه ليس عينها منكراً، وإنما المنكر في استعمالها المحظور اهـ  قلت: لكن هذه الأشياء تقام المعصية بعينها لكن ليست هي المقصود الأصلي منها، فإن عين الجارية للخدمة مثلاً والغناء عارض فلم تكن عين المنكر، بخلاف السلاح فإن المقصود الأصلي منه هو المحاربة به فكان عينه منكراً إذا بيع لأهل الفتنة، فصار المراد بما تقام المعصية به ما كان عينه منكر بلا عمل صنعة فيه، فخرج نحو الجارية المغنية؛ لأنها ليست عين المنكر، ونحو الحديد والعصير؛ لأنه وإن كان يعمل منه عين المنكر لكنه بصنعة تحدث فلم يكن عينه." 

 (4/268، كتاب الجهاد، مطلب في كراهة بيع ما تقوم المعصية بعينه ، ط: سعيد)

الأشباه والنظائر لابن نجيم  ہے:

"القاعدة الثانية: الأمور بمقاصدها كما علمت في التروك. وذكر قاضي خان في فتاواه:إن بيع العصير ممن يتخذه خمرا إن قصد به التجارة فلا يحرم وإن قصد به لأجل التخمير حرم وكذا غرس الكرم على هذا (انتهى)."

(ص:12، الفن الأول، القاعدۃ الثانیة، ط: سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144307100316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں