بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پی ایف فنڈ پر زکات کا حکم


سوال

PF فنڈ جو ملازم کو کمپنی چھوڑنے پر ملتا ہے، لیکن ابھی تک وہ ملا نہیں کمپنی ہی کے پاس ہی ہے،  کیا اس پر زکات ہو گی؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں  پی ایف فنڈ جب تک کمپنی کے پاس ہے ، اس پر اجیر ( ملازم) کی ملکیت نہیں ہوتی، صرف استحقاق ملک ہوتا ہے، لہٰذا اس پر زکاۃ   فرض نہیں ، وصول ہونے کے بعد بھی  اس پر گزشتہ زمانے کی زکاۃ  فرض نہیں ہے۔ البتہ  وصول ہونے کے بعد  سے  سے اس کی زکاۃ کا حساب کیا جائے گا، اور  صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں سال پورا ہونے پر زکات لازم ہو گی  ۔فقط واللہ اعلم

 

 


فتوی نمبر : 144206200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں