بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ چیز کی واپسی کا وظیفہ


سوال

 میں سرگودھا سے ہوں ایک سال پہلے میری سسٹر کی شادی ہوئی تھی، ایک دو ماہ پہلے ان کی سونے کی بالیاں گم ہو گئی ہیں لیکن ابھی تک ملی نہیں ہیں، ایک دو وظائف کیے ہیں لیکن ابھی تک نہیں ملے،کوئی وظیفہ یا استخارہ وغیرہ فرما دیں ۔

جواب

ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے،گم شدہ  چیز کی واپسی کے لیے  "إنالله وإنا إلیه راجعون"  کثرت سے پڑھنا  اورمذکورہ دعا کا کثرت سےپڑھنا بھی مفید ہے:

"اَللّٰهُمَّ رَادَّ ِّالضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِکَ وَ سُلْطَانِکَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ".  ( حصن حصین )

بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ﴾  119مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ  119 مرتبہ  پڑھ کر اس کے بعد  سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں۔

(رَبَّنَا اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ)( سورۃ آل عمران،آیت :9)     یہ دعا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جلد بالیاں مل جائیں گی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں