بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غرہ رجب سے کون سی رات مراد ہے؟


سوال

غرہ رجب کون سی رات ہے؟

جواب

غرہ رجب سے مراد رجب مہینے کی پہلی رات ہے، اس رات سے متعلق یہ فضیلت ہے کہ اس میں دعا کرنے والے کی دعا رد نہیں ہوتی جیسا کہ مروی ہے:

"قال عبد الرزاق: وأخبرني من، سمع البيلماني يحدث عن أبيه، عن ابن عمر قال: " خمس ليال لا ترد فيهن الدعاء: ليلة الجمعة، وأول ليلة من رجب، وليلة النصف من شعبان، وليلتي العيدين".

(مصنف عبد الرزاق الصنعاني، کتاب الصیام، باب النصف من شعبان، رقم الحدیث:4، ص:317، ط:المجلس العلمی)

ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں کی جاتی: وہ شب جمعہ ، رجب کی پہلی رات ،شعبان کی پندرہویں رات، عید الفطر کی رات اور عید الاضحیٰ کی رات ہے۔

کتاب الامّ للامام الشافعی میں ہے:

"(قال الشافعي) : وبلغنا أنه كان يقال: إن الدعاء يستجاب في خمس ليال في ليلة الجمعة، وليلة الأضحى، وليلة الفطر، وأول ليلة من رجب، وليلة النصف من شعبان أخبرنا الربيع قال أخبرنا الشافعي قال أخبرنا إبراهيم بن محمد قال رأيت مشيخة من خيار أهل المدينة يظهرون على مسجد النبي - صلى الله عليه وسلم - ليلة العيد فيدعون ويذكرون الله حتى تمضي ساعة من الليل، وبلغنا أن ابن عمر كان يحيي ليلة جمع، وليلة جمع هي ليلة العيد لأن صبيحتها النحر (قال الشافعي) : وأنا أستحب كل ما حكيت في هذه الليالي من غير أن يكون فرضا".

(کتاب صلوۃ العیدین، العبادة ليلة العيدين، ج:1، ص:264، ط:دارالمعرفۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں