بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 محرم 1448ھ 30 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنا


سوال

کیا مسلمان کسی غیر مسلم سے قربانی کے لیے جانور خرید سکتے ہیں؟

جواب

قربانی درست  ہونے کے  لیے قربانی کے جانور  ( اونٹ گائے، بیل، بھینس، بکرا بکری، دنبہ دنبی، بھیڑ) کی عمر پوری ہونا ، اور عیب سے محفوظ ہوناشرعًا ضروری ہوتا ہے، جانور کسی مسلمان سے خریدنا شرط نہیں، پس کسی غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنا جائز ہے، اور ایسے جانور کی قربانی کرنے میں شرعًا کوئی قباحت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144211200298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں