بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا


سوال

زکوۃ غیر مسلم پر خرچ کرسکتے ہیں؟

جواب

 غیر مسلم  کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ زکوۃ   کی ادائیگی  کے لیے مستحق زکوٰۃ ،مسلمان کو مالک بنانا ضروری ہے،  البتہ   غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو، اور مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار نہ ہو تو  نفلی صدقات وغیرہ سے  اس  کی مدد  کی جاسکتی ہے۔

"عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس".

(المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة۶؍۵۱۳ رقم:۱۰۴۱۰)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144209201327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں