بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیرحنفی امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی صورت میں رفع یدین میں اتباع کرنے کا حکم


سوال

رفع یدین کرنے والے امام کے پیچھے نماز ادا کریں تو کیا حنفی رفع یدین کرے گا یا نہیں، امام خواہ مقلد ہو یا غیر مقلد ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ غیر حنفی امام اختلافی مسائل کی رعایت کرنے میں مشہور ہو یا مقتدی کا اس کے متعلق اختلافی مسائل میں رعایت کرنے کے بارے میں ظن غالب ہو، مثلاً خون بہنے اور قے میں وضو کرنے کا اہتمام کرتا ہو  اور عام موزے  پر مسح نہ کرتا ہو تو  پھر اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز ہے، اور مذکورہ اقتداء میں نماز حنفی مسلک کے مطابق پڑھے، رفعِ یدین میں اس کی اقتداء نہ کرے۔

فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"والاقتداء بشافعي المذهب إنما يصح إذا كان الإمام يتحامى مواضع الخلاف بأن يتوضأ من الخارج النجس من غير السبيلين كالفصد وأن لا ينحرف عن القبلة انحرافا فاحشا. هكذا في النهاية والكفاية في باب الوتر ولا شك أنه إذا جاوز المغارب كان فاحشا. كذا في فتاوى قاضي خان ولا يكون متعصبا ولا شاكا في أيمانه وأن لا يتوضأ في الماء الراكد القليل وأن يغسل ثوبه من المني ويفرك اليابس منه وأن لا يقطع الوتر وأن يراعي الترتيب في الفوائت وأن يمسح ربع رأسه.

هكذا في النهاية والكفاية في باب الوتر ولا يتوضأ بالماء القليل الذي وقعت فيه النجاسة كذا في فتاوى قاضي خان ولا بالماء المستعمل. هكذا في السراجية وذكر الإمام التمرتاشي عن شيخ الإسلام المعروف بخواهر زاده أنه إذا لم تعلم منه هذه الأشياء بيقين يجوز الاقتداء به ويكره. كذا في الكفاية والنهاية".

(کتاب الصلوۃ، الباب الخامس فی الامامۃ، الفصل الثالث في بيان من يصلح إماما لغيره، ج:1، ص:84، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"لو اقتدى بمن يرفع يديه عند الركوع أو بمن يقنت في الفجر أو بمن يرى تكبيرات الجنازة خمسا لا يتابعه لظهور خطئه بيقين لأن ذلك كله منسوخ بدائع".

(کتاب الصلوۃ، باب العیدین، ج:2، ص:172، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں