بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھراور رزق میں خیرو برکت کا وظیفہ


سوال

میرا معمول ہے کہ جب بھی میں اپنے گھر داخل ہوتا ہوں تو میں پہلے سورہ فاتحہ اور گھر کی دعا پھر سلام کرتا ہوں اور پھر تین بار سورہ اخلاص درود شریف پڑھتا ہوں کیونکہ علماء فرماتے ہیں کہ اس سے گھر میں اور رزق میں برکت ہوتی ہے تو اب میں مزدوری کیلئے کسی اور جگہ جاتا ہوں اور وہاں رہتا ہوں تو کیا میں وہاں کیسے یہ اعمال جاری رکھوں کہ اس سے میرے گھر اور رزق برکت ہوتی رہے مجھے طریقہ بتا دے۔

جواب

گھر میں داخل ہوتے وقت تو مذکورہ  اعمال کو پڑھنے کا اہتمام کرے اور اس کے علاوہ گھر میں ہو یا کام کی جگہ پر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنےکا اہتمام کریں۔

نیز حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے، آیت یہ ہے:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ "( الشوری: ۱۹)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144410100388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں