
جب سوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کوئی سر کو سہلا رہا ہے اور سایہ بھی نظر آتا ہے۔
ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ نیز درج ذیل معمولات صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھیں:
1- آیۃ الکرسی اور آخری تین قل ۔
2- {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}
3- أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․
اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھیں:
4- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.
5- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.
مذکورہ پانچوں اعمال پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت رہے گی۔ نیز اپنا عقیدہ مضبوط رکھیں کہ نفع و نقصان کا مالک اللہ ہے، اس کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144609101963
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن