بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں جمعہ ادا کرنا


سوال

میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں پر اس وبا  کی وجہ سے تمام مساجد بند ہیں،جس کی وجہ سے جمعہ کی نماز بھی مفقود ہے، لیکن میرے فلیٹ میں سات آٹھ شخص موجود ہیں تو  کیا میں جمعہ قائم ہوسکتاہے؟

جواب

جب تک شہر ، فنائے شہر یا بڑی بستی میں  جمعہ کی نماز مسجد میں جاکر پڑھنا ممکن نہ ہو تو  کم از کم چاربالغ  مرد  کسی جگہ یا گھر میں اکٹھے ہوکر جمعہ کی نماز پڑھیں، جس جگہ نماز ہورہی ہو اس کا دروازہ کھلا رکھا جائے اور اگر کوئی  نماز میں شریک ہونا چاہے تو اسے منع نہ کیا جائے۔

 جمعہ کی نماز کا طریقہ یہ ہے کہ وقت داخل ہونے کے بعد پہلی اذان دی جائے، سنتیں ادا کرنے کے بعد  جمعہ پڑھانے والا شخص منبر،کرسی یا کسی اونچی جگہ بیٹھے،کوئی شخص اس کے سامنے کھڑے ہوکر دوسری  اذان کہے، اس کے بعدجمعہ پڑھانے والا پہلا خطبہ دے، خطبہ مکمل ہونے کے بعد تھوڑی دیر بیٹھےاور اس کے بعد دوسرا خطبہ کہے، خطبوں کے بعد اقامت  کہہ کر دو رکعت نمازِ جمعہ ادا کی جائے۔

 اگر شہر ، فنائے شہر  یا بڑی بستی میں  جمعہ کے وقت کم از کم چار افراد جمع نہ ہوسکے، یا کوئی شخص جمعہ کی نماز نہ پڑھ سکا تو وہ جماعت کے بغیر اکیلے ظہر کی نماز پڑھے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202208

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں