بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلط خواں کی اقتدا میں نماز ادا کرنا


سوال

 کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے جو پینٹ شرٹ میں ہو اور ٹخنوں سے نیچے رکھتا ہو اور قرآن مجید پڑھنے میں بہت زیادہ غلطی کرتا ہو مثلاً ت د ط ذ ز ض ط ث ش ص ان میں کوئی فرق نہیں اور الحمد میں دال کے آگے واؤ لگا دینا اور زبر کے آگے الف اور زیر کے آگے ی اور اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنے والا عالم بھی ہو، لیکن وہ مسافر ہے اور جب کہ نماز پڑھانے والا امام نہیں ہے، امام کےنہ ہونے کی وجہ سے وہ گاؤں کا ایک شخص ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے عالم کی اور غیر عالم کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں غلط قراءت کرنے والے شخص کی نماز اور امامت درست نہیں ہوگی، لہذا اس شخص کو امام نہ بنایا جائے، بلکہ  امامت کے لیے کسی ایسے شخص کو آگے بڑھانا چاہیے جو کم از کم مقدارِ واجب قراءة  درست تلفظ کے ساتھ  کرنے پر قادر ہو۔

فتاوی محمودیہ میں ہے:

" غلط خواں کی امامت

سوال [۲۷۷۸] : اگر کوئی پیش امام قرآن شریف غلط پڑھے تو اس کے پیچھے انجان لوگوں کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی عالم کہے یہ شخص قرآن شریف صحیح نہیں پڑھتا، اب وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری نماز تو ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کو پتہ لگ گیا، اب ان لوگوں کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

الجواب حامداً ومصلياً ومسلماً :

اگر قرآن شریف ایسا غلط پڑھتا ہے کہ جس سے معنی بگڑ جاتے ہیں تو اس کے پیچھے بالکل ان پڑھ لوگوں کی جن کو تین آیتیں بھی صحیح یاد نہیں نماز درست ہے اور جس کو تین آیتیں صحیح یاد ہیں اس کی نماز درست نہیں، کسی صحیح پڑھنے والے کو امام بنانا چاہیے کہ جس سے سب کی نماز درست ہو جائے۔ "

( كتاب الصلاة، باب الإمامة، الفصل التاسع في إمامة اللحان، ٦ / ٣٥١، ط: فاروقیہ )

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" ولا يصح اقتداء القارئ بالأمي وبالأخرس ... ولا يجوز إمامة الألثغ الذي لا يقدر على التكلم ببعض الحروف إلا لمثله إذا لم يكن في القوم من يقدر على التكلم بتلك الحروف فأما إذا كان في القوم من يقدر على التكلم بها فسدت صلاته وصلاة القوم."

( کتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیره، ١ / ٨٦، ط: دار الفكر )

رد المحتار على الدر المختار میں ہے:

" (و) لا (غير الألثغ به) أي بالألثغ (على الأصح) كما في البحر عن المجتبى، وحرر الحلبي وابن الشحنة أنه بعد بذل جهده دائما حتما كالأمي، فلا يؤم إلا مثله، ولا تصح صلاته إذا أمكنه الاقتداء بمن يحسنه أو ترك جهده أو وجد قدر الفرض مما لا لثغ فيه، هذا هو الصحيح المختار في حكم الألثغ، وكذا من لا يقدر على التلفظ بحرف من الحروف أو لا يقدر على إخراج الفاء إلا بتكرار.

وأفتى به الخير الرملي وقال في فتاواه: الراجح المفتى به عدم صحة إمامة الألثغ لغيره ممن ليس به لثغة. وأجاب عنه بأبيات، منها قوله:

إمامة الألثغ للمغاير ... تجوز عند البعض من أكابر

وقد أباه أكثر الأصحاب ... لما لغيره من الصواب."

وقال أيضا:

"إمامة الألثغ للفصيح ... فاسدة في الراجح الصحيح

... (قوله وكذا من لا يقدر على التلفظ بحرف من الحروف) عطفه على ما قبله بناء على أن اللثغ خاص بالسين والراء كما يعلم مما مر عن المغرب، وذلك كالرهمن الرهيم والشيتان الرجيم والآلمين وإياك نأبد وإياك نستئين السرات أنأمت، فكل ذلك حكمه ما مر من بذل الجهد دائما وإلا فلا تصح الصلاة به. مطلب إذا كانت اللثغة يسيرة [تتمة]

سئل الخير الرملي عما إذا كانت اللثغة يسيرة. فأجاب بأنه لم يرها لأئمتنا، وصرح بها الشافعية بأنه لو كانت يسيرة بأن يأتي بالحرف غير صاف لم تؤثر. قال وقواعدنا لا تأباه اهـ."

( كتاب الصلاة، باب الإمامة، ١ / ٥٨٢، ط: دار الفكر )

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" القارئ إذا اقتدى بالأمي لا يصير شارعا حتى لو كان في التطوع لا يجب القضاء هو الصحيح وكل جواب عرفته في القارئ إذا اقتدى بالأمي ثم أفسده على نفسه فهو الجواب في رجل يقتدي بالمرأة أو الصبي أو المحدث أو الجنب ثم أفسده على نفسه والأصل في هذه المسائل أن حال الإمام إن كان مثل حال المقتدي أو فوقه جازت صلاة الكل وإن كان دون حال المقتدي صحت صلاة الإمام ولا تصح صلاة المقتدي هكذا في المحيط إلا إذا كان الإمام أميا والمقتدي قارئا أو كان أخرس والمقتدي أميا فلا يصح صلاة الإمام أيضا. هكذا في فتاوى قاضي خان.

وذكر الفقيه أبو عبد الله الجرجاني إنما تفسد صلاة الأمي والأخرس عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - إذا علم أن خلفه قارئا أما إذا لم يعلم لا تفسد صلاته كما لو قالا وفي ظاهر الرواية لا فصل بين حالة العلم وحالة الجهل. كذا في النهاية."

( کتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیره، ١ / ٨٦، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406100793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں