بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1446ھ 24 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

غیر شادی شدہ مرد کا میری کلما طلاق ہوگی کے الفاط کے ساتھ طلاق کو معلق کرنے کا شرعی حکم


سوال

ایک شخص نےدرج ذیل الفاظ سے قسم اٹھائی کہ: اگر میں فلاں علاقہ گیا تو میری کلما طلاق ہوگی ،اصل الفاظ پشتو میں ہیں کہ:( زہ فلانی زی تہ لاڑم نومابہ کلما طلاق وی)۔

اب اس شخص کی نہ بیوی ہے اور نہ ابھی تک منگنی ہوئی ہے،تو کیا اس شخص کے فلاں علاقہ میں جانے سےطلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا یہ کہنا کہ"زہ فلانی زی تہ لاڑم نومابہ کلما طلاق وی"یعنی میں فلاں علاقہ گیاتومیری کلماطلاق ہوگی،ان الفاظ سےکوئی طلاق معلق نہیں ہوئی ،اس لئےکہ یہاں  ملک یا سبب ملک یعنی عقد نکاح کی جانب کوئی اضافت نہیں پائی جارہی۔

لہذا اس شخص کےنکاح کرنے کے بعدبھی مذکورہ علاقہ میں جانے سےبیوی پر طلاق واقع نہ ہوگی۔البتہ ایسےالفاظ کے استعمال سے بھی اجتناب کرنا چاہیئے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في نور العين الظاهر أنه لا يصح اليمين لما في البزازية من كتاب ألفاظ الكفر: إنه قد اشتهر في رساتيق شروان أن من قال جعلت كلما أو علي كلما أنه طلاق ثلاث معلق، وهذا باطل ومن هذيانات العوام."

 (کتاب الطلاق،باب صريح الطلاق،ج:3،ص: 247،ط:سعید)

وفیہ ایضاً:

"كتاب الطلاق

(هو) لغةً رفع القيد، لكن جعلوه في المرأة طلاقًا وفي غيرها إطلاقًا، فلذا كان "أنت مطلقة" بالسكون كناية، وشرعًا (رفع قيد النكاح."

(کتاب الطلاق ،ج:3،ص: 226،ط:ایچ ایم سعید)

حجۃ اللہ البالغہ میں ہے:

"وقال صلى الله عليه وسلم: " لا طلاق فيما لا يملك ". وقال عليه السلام: " لا طلاق قبل النكاح ". أقول: الظاهر أنه يعم الطلاق المنجر والمعلق بنكاح وغيره، والسبب في ذلك أن الطلاق إنما يجوز في للمصلحة، والمصلحة لا تتمثل عنده قبل أن يملكها، ويرى منها سيرتها، فكان طلاقها قبل ذلك بمنزلة نية المسافر الإقامة في المفازة أو الغازى في دار الحرب مما تكذبه دلائل الحال."

(الطلاق،ج:2،ص:214،ط:دار الجيل، بيروت لبنان)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144612100306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں