بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مفراح نام رکھنا اور اس کا معنی


سوال

مفراح جہاں یا مفراح نسیم نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی بھی بتائیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں ۱۔ مِفرح میم پر زیر اور راء پر زبر کے  ساتھ، بغیر الف کے، اس کا معنی ہے خوشی کا آلہ۔

۲۔ مِفراح: میم کے زیر کے ساتھ، راء کے بعد الف، اس کا معنی ہے زیادہ خوشی کا ہونا، نیز خوشی کا آلہ ہونا۔

لہٰذا یہ دونوں نام معنی کے اعتبار سے درست ہیں، رکھے جاسکتے ہیں۔

نیز نام رکھنے میں بہتر یہ ہے انبیا -علیھم السلام ، اور صحابہ رضی اللہ عنھم،  صالحین کے نام کے مطابق رکھے جائیں ،ناموں کے سلسلہ میں ہماری  ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتاہے۔

المھذب فی اختصارسنن الکبیر میں ہے:

"هشيم، عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن أبي زكريا الخزاعي (2) عن أبي الدرداء قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم؛ فأحسنوا أسماءكم"

(‌‌كتاب العقيقة،٨٨٥/٨،ط:دار الوطن للنشر)

تاج العروس میں ہے:

"(والمفراح)، بالكسر: الذي يفرح كلما سره الدهر، وهو (الكثير الفرح)."

(فرح،١٣/٧، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

القاموس المحیط میں ہے:

"الفرح، محركة: السرور، والبطر، فرح، فهو فرح وفروح ومفروح وفارح وفرحان، وهم فراحى وفرحى. وامرأة فرحة وفرحى وفرحانة، وأفرحه وفرحه. والمفراح: الكثير الفرح."

(باب الحاء، فصل الفاء،٢٣٣، ط: مؤسسة الرسالة)

القاموس الوحید میں ہے:

"المفراح: بہت خوش"

(فرج،٩٧٦،ط:ادارہ الاسلامی )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144412101482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں