بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیلے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

 کیا گیلے کپڑوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے؟ اگر ہے تو پھر مکروہ تنزیہی ہے یا تحریمی؟ اور کتنی مقدار میں معاف ہے؟

جواب

گیلے کپڑوں میں نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے، البتہ اگر کپڑے اتنے باریک ہوں کہ گیلے ہونے کی وجہ سے ان میں سے جسم کے ستر والا حصہ بھی نظر آرہا ہو تو پھر اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگی  اور  اس حالت میں پڑھی گئی نماز ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں