بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے گھر میں گرمی کی وجہ سے بالوں کا جوڑا بنانا


سوال

  گرمی کی وجہ گھر میں  عورتوں  کا بال فولڈکرکا جوڑا بنانے  کی ممانعت   ہے؟

جواب

 عورت کے لیے گدی پر  بالوں کا جوڑا باندھنا جائز ہے،لہذا گرمی کی وجہ سے اس طرح جوڑا بنایا جاسکتا ہے، البتہ  بالوں کو جمع کرکے سر کے اوپر  جوڑا باندھنا جائز نہیں ہے، یہ اہلِ جہنم کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ناجائز ہے ۔

 صحیح مسلم  میں ہے: 

" 125 - (2128) حدثني زهير بن حرب ، حدثنا جرير ، عن سهيل ، عن أبيه ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ‌صنفان ‌من ‌أهل ‌النار ‌لم ‌أرهما: قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس، ونساء كاسيات عاريات، مميلات مائلات، رءوسهن كأسنمة البخت المائلة، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها ليوجد من مسيرة كذا وكذا »."

(‌‌كتاب اللباس والزينة،‌‌باب النساء الكاسيات العاريات، 6/168ط،دار الطباعة العامرة ،تركيا)

 شرح نووی میں ہے: 

"ومعنى رؤوسهن كأسنمة البخت أن يكبرنها ويعظمنها بلف عمامة أو عصابة أونحوها."

 (‌‌كتاب اللباس والزينة،‌‌باب النساء الكاسيات العاريات،14/109،دار إحياء التراث العربي ،بيروت)

  فتاوی شامی میں ہے  :

 " (وللحرة) ولو خنثى (جميع بدنها) حتى شعرها النازل في الأصح. 

 قال ابن عابدین:

 "(قوله النازل) أي عن الرأس، ‌بأن ‌جاوز ‌الأذن، وقيد به إذا لا خلاف فيما على الرأس."

 (کتاب الصلوٰة،‌‌باب شروط الصلاة،مطلب في ستر العورة،1/404،ط،رشیدیه)

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں