بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گرمی کی وجہ سے عورت کا اپنے محارم کے سامنے باریک لباس پہننا


سوال

کیا گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عورت اپنے باپ ،بھائیوں یا بیٹوں کے سامنے گھر کے اندر ہلکا اور باریک لباس پہن سکتی ہے؟ یا اپنی قمیض اتار سکتی ہے؟ عورت کے لیے اپنے محارم کے سامنے ستر کیا ہے؟

جواب

واضح رہے  کہ محرم رشتے داروں کے سامنے  عورت کے  لیے صرف سر کے بال ،  چہرہ، گردن  سے متصل سینہ کا اوپری حصہ،  بازو   اور  پنڈلی کھولنے کی گنجائش  ہے اور وہ بھی اس وقت  جب کہ  فتنہ کا اندیشہ نہ ہو  ، ورنہ  ان اعضاء  کا چھپانا  بھی  واجب ہے، لہذا  صورت مسئولہ میں  گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عورت کا اپنے محارم کے سامنے   ہلکا  اور باریک لباس پہننا   یا   گھر کے اندر قمیض  اتارنا  جائز نہیں ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ومن محرمه) هي من لايحل له نكاحها أبداً بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضاً ذكره في الهداية، فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال (وإلا لا، لا إلى الظهر والبطن) خلافاً للشافعي (والفخذ) وأصله قوله تعالى:{ولايبدين زينتهن إلا لبعولتهن} [النور: 31] الآية، وتلك المذكورات مواضع الزينة بخلاف الظهر ونحوه (وحكم أمة غيره) ولو مدبرة أو أم ولد (كذلك) فينظر إليها كمحرمه.
(قوله: لا إلى الظهر والبطن إلخ) أي مع ما يتبعهما من نحو الجنبين والفرجين والأليتين والركبتين، قهستاني (قوله: وتلك المذكورات مواضع الزينة) أشار إلى أنه ليس المراد في الآية نفس الزينة، لأن النظر إليها مباح مطلقاً، بل المراد مواضعها فالرأس موضع التاج، والوجه موضع الكحل، والعنق والصدر موضع القلادة والأذن موضع القرط، والعضد موضع الدملوج، والساعد موضع السوار والكف موضع الخاتم والخضاب، والساق موضع الخلخال، والقدم موضع الخضاب، زيلعي. والشعر موضع العقص إتقاني والدملوج كعصفور والدملج مقصور منه مصباح وهو من حلي العضد والعقص سير يجمع به الشعر وقيل خيوط سود تصل بها المرأة شعرها، مغرب."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة، ‌‌فصل في النظر والمس، ج:6، ص:367، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں