بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

گاڑی کے نیچے آ کر کسی جانور کے مر جانے کا حکم


سوال

میرا ایک دوست ہے، ایک دن اس کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا کر ایک کتا مر گیا تھا، جس کے بعد سے اس کی طبیعت پر بہت بوجھ ہے، اس کے حوالے سے فرمائیں کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کے نیچے آ کر کوئی کتا وغیرہ جانور اگر مر جائے تو اس کا  کیا گناہ یااس کا کیا کفارہ ہے؟

جواب

گاڑی یا موٹرسائیکل کے نیچے اچانک کوئی جانور اگر آکر مرجائے ، تو ایسی صورت میں چلانے والے پر کوئی کفارہ (تاوان وغیرہ) تو نہیں ہے،  البتہ توبہ و استغفار کر لیا جائے۔

لہذا سائل کے دوست کو چاہیے کہ توبہ و استغفار کرے، اس کے علاوہ کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں۔طبعی بوجھ دور کرنے کے لئے حسب توفیق کچھ صدقہ کردیں۔

بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے:

"وأما شرائط وجوب هذا الضمان فمنها أن يكون المتلف مالا............ومنها أن يكون مملوكا، فلا يجب الضمان بإتلاف المباحات التي لا يملكها أحد."

(کتاب الغصب،فصل فی بيان شروط وجوب ضمان الإتلاف،ج7،ص168،ط؛دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144703100982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں