بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر سے اشیاء کا غائب ہونا


سوال

کیا جنات انسانوں کے گھروں سے سونا صرف چوری کرسکتے ہیں ،میرے سسرال سے آہستہ آہستہ سب کا چوری ہوگیا، حفاظت کے باوجود بھی، ساس کا بھی،  کہا یہ جاتا ہےکہ ہمارے جنات ہیں وہی لے گئے، کیا یہ درست ہے؟

جواب

مذکورہ صورتِ حال میں توپہلے  اپنے سامان کی حفاظت کا انتظام  کریں، گھر میں موجود اور باہر سے آنے والوں  پر بھی نظر رکھیں، شک کرنے کے بجائے حفاظتی اقدامات کریں  کہ عمل سے پہلے تدبیر بھی ضروری ہے،  امید ہے کہ اسی سے یہ  پریشانی دور ہوجائے گی۔  نیز  حفاظتی اعمال کا بھی اہتمام کریں، اس سے ہر قسم کی مخلوق کے شر سے حفاظت ہوگی، مثلاً:

1- گھر اور کمروں کے دروازے  نیز الماری، پرس وغیرہ (جہاں قیمتی اشیاء رکھتے ہیں) بند کرتے وقت بھی ’’بسم الله الرحمن الرحيم ‘  پڑھا کریں۔

2-  صبح وشام اور رات کو سوتے وقت اور رقم وغیرہ رکھتے وقت آیۃ الکرسی پڑھنے کا اہتمام کریں۔

3- صبح و شام کی دعائیں جو عام کتابچوں میں مل جاتی ہیں ان کا معمول بنالیں۔

4- قیمتی سامان جہاں بھی رکھیں وہاں کسی پرچی پر ’’فَاللهُ خَیْرٌ حَافِظًا وَّهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ لکھ کر رکھ دیجیے۔

5-  گھر میں سورۂ بقرہ کی قدرے آواز سے تلاوت کا معمول بنالیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں